Hifzul Qur’an Plus course is for students who are Hafiz-e-Qur’an. Some students do Hifz with Aalmiyat but most of the students are forced to take up the profession of Imam at mosques after Hifz. Sometimes these intelligent youths of Ummah work as a laborer also. After spending of precious four years of a child’s life in memorizing the Quran and a huge amount of money from Ummah or from his own pocket is spent on, when that child steps into practical life after memorizing the Quran, he has nothing but regret over himself. He has a great and holy book like Qur’an in his chest but it has no value in the society.
Seeing this, Shaheen Group of Institution, Bidar, Karnataka has started this course. Alhamdulillah… it has achieved better results in the last eight years.

This course is being started this year at Al-Hafeez Educational Academy, Sahaswan under the guidance of Shaheen Group.
In this course, the child will be prepared according to his ability and ability in such a way that he will get the grade 8 ability in minimum three months and maximum six months. Thus he will complete from CBSE/NIOS to 12th class in four years.

Coaching
Grade 9 to 12 will be coached for IIT / NEET along with schooling.

Fee structure
1. The fee for the current session of Hifzul Quran Plus Course (February 21 to January 22) is Rs. 40,000.
2. It includes accommodation, food, school fees. Uniforms and books are not included.
3. Fee 4 Easy installments of Rs. 10,000 will be charged every quarter.

Admission
1. Admissions will be done upto 31st January’21.
2. Classes will start from February 1, 2021 Inshallah
3. Only 30 students will be admitted in Hifzul Quran Plus.

Terms
1. The Student must be Hafiz.
2. The student must be at least 15 years of age.
3. Birth certificate is required.
4. A former school TC or madrassa certificate is required.

Termination
The child will be expelled in the following cases.
1. When immoral acts are committed
2. On violation of the rules of the institution
3. Failing twice in the same class
4. Failure to pay fees on time

Items required at the time of admission
1. Four pairs of clothes depending on the season
2. Two bed sheets
3. A pillow
4. Depending on the weather, warm sheets, blankets, quilts, etc.
5. A bucket and a mug
6. A pair of sleepers
7. A pair of shoes

Note
1. The student will not be allowed to have any kind of mobile.
2. Talking to family/home phone can only be done on Sundays at home. Similarly, families can only talk on Sundays. In case of emergency, they can talk to the caretaker on the school phone.

Timetable
1. Awakening one hour before Fajr prayers
2. The reading of the Qur’an after getting fresh.
3. Recitation of the Qur’an immediately after Fajr prayers
4. Breakfast from 7:30 to 8 a.m.
5. Study from 8 a.m. to 10 p.m.
6. Classes according to school timetable
7. Zuhr prayers – 10 minutes after the closing school hours
8. Lunch immediately after Zuhr prayers
9. Time for other work until 3 p.m.
10. Study from 3 to 5 p.m.
11. Playtime until 10 minutes before the Maghrib.
12. After Maghrib, memorizing and reciting the Qur’an
13. Dinner at 8 p.m.
14. Isha prayers at 8.30 p.m.
15. Study from 9 p.m. to 10 p.m.
16. 10 p.m. light off for rest

 

 

تعارف
حفظ القرآن پلس کورس ان طلبہ کے لیے ہے جو صرف حافظ قرآن ہیں ۔بعض طلبہ حفظ عالمیت کا کورس کرتے ہیں ۔لیکن اکثر طلبہ حافظ ہونے کے بعد مساجد میں امامت کا پیشہ اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔کبھی کبھی امت کا یہ ذہین طبقہ محنت مزدوری تک کرتا ہے ۔جس بچے کی عمر عزیز کے چار سال حفظ میں صرف ہوتے ہیں اور جس بچے پر امت کی یا خود اس کی جیب سے ایک خطیر رقم خرچ ہوتی ہے ۔ وہ بچہ جب حافظ ہو کر عملی زندگی میں قدم رکھتا ہے تو اس کو اپنے اوپر افسوس کے سوا کچھ نہیں ہوتا ۔اس کے سینے میں قرآن جیسی عظیم اور مقدس کتاب ہوتی ہے مگر سماج میں اس کی قدر و منزلت نہیں ہوتی ۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے شاہین گروپ نے یہ کورس شروع کیا ہے ۔اللہ کا شکر ہے گزشتہ آٹھ سال میں اس کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔
الحفیظ ایجوکیشنل اکیڈمی سہسوان میں شاہین گروپ کی رہنمائی میں یہ کورس اس سال شروع کیا جارہا ہے ۔
اس کورس میں بچے کی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق اس کی اس طرح تیاری کرائی جائے گی کہ وہ کم سے کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ میں درجہ آٹھ کی استعداد حاصل کرلے ۔یہ استعداد حاصل کرتے ہی بچے کو درجہ 9 میں داخل کرلیا جائے گا۔اس طرح وہ چار سال میں سی بی ایس سی سے بارہویں 12 جماعت تک مکمل کرے گا ۔

کوچنگ
درجہ 9 سے 12 تک اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ IIT/NEET کی کوچنگ کرائی جائے گی ۔

فیس
حفظ القرآن پلس کورس کی رواں سیشن ( فروری 21تا جنوری 22 ) کی فیس 40000 روپے ہے ۔اس میں قیام ۔طعام۔اسکول فیس شامل ہے۔یونیفارم اور کتابیں اس میں شامل نہیں ہیں۔
فیس 4 آسان قسطوں دس دس ہزار روپے ہر سہ ماہی میں لی جائے گی ۔

داخلہ
داخلے ماہ جنوری میں ہوں گے ۔یکم فروری سے کلاس شروع ہوجائے گی ۔انشاءاللہ
حفظ القرآن پلس میں صرف 30 طلبہ کو ہی داخلہ دیا جائے گا ۔

شرائط
حافظ ہونا ضروری ہے۔
طالب علم کی عمر زیادہ سے زیادہ 15 سال ہو۔
تاریخ پیدائش کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے ۔
سابق اسکول کا TC یا مدرسے کی سند ضروری ہے۔
آدھا ر کارڈ
والدین کا آدھار کارڈ
والدین کے فوٹو
والدین اور بچوں کا ایک ساتھ فوٹو

اخراج
درج ذیل صورتوں میں بچے کا اخراج کردیا جائے گا۔
غیر اخلاقی حرکت کے سرزد ہونے پر
ادارے کے ضوابط کی خلاف ورزی پر
ایک ہی کلاس میں دو بار فیل ہوجانے پر
وقت پر فیس ادا نہ کرنے پر

اشیاء بوقت داخلہ
موسم کے لحاظ سےچار جوڑی کپڑے
دو بیڈ شیٹ
ایک تکیہ
موسم کے لحاظ سے گرم چادر۔کمبل ۔لحاف وغیرہ
ایک بالٹی اور مگ
ہوائی چپل ایک جوڑی
جوتے ایک جوڑی

نوٹ۔
طالب علم کو کسی بھی قسم کا موبائل رکھنے کی اجازت نہ ہوگی۔
گھر پر بات اسکول کے فون سے صرف اتوار کے دن ہی کیا جاسکتا ہے ۔اسی طرح اہل خانہ صرف اتوار کو ہی بات کرسکتے ہیں ۔ہنگامی ضرورت کے تحت اسکول کے فون پر نگراں سے بات کی جاسکتی ہے۔

ٹائم ٹیبل
بیداری نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل
ضروریات سے فراغت کے بعد قرآن کا دور
نماز فجر کے فورا بعد قرآن سنانا
ساڑھے سات سے آٹھ بجے تک ناشتہ
8 بجے سے 10 بجے تک تعلیم
کلاسیز اسکول ٹائم ٹیبل کے مطابق
نماز ظہر ۔چھٹی کے 10 منٹ بعد
دوپہر کا کھانا نماز کے فورا بعد
3 بجے تک دیگر کاموں کے لیے وقت
3 بجے سے 5 بجے تک تعلیم
5 بجے عصر
مغرب کی اذان سے 10 منٹ پہلے تک کھیل
بعد مغرب قرآن کو یاد کرنا اور سنانا
8 بجے کھانا
ساڑھے آٹھ بجے نماز عشاء
9 بجے سے 10 بجے تک تعلیم
10 بجے لائٹ آف برائے آرام